مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

تاندلیانوالہ میں ستیانہ روڈ پر مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے دوران 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈمپر تاندلیانوالہ کی طرف جبکہ وین فیصل آباد جارہی تھی، ویگن میں مسافروں کے ساتھ پولیس ملازمین لوئر کلاس کورس کے لیے جارہے تھے۔

جاں بحق افراد میں پولیس کانسٹیبل محمد جمیل، مسافر ملک شفیق، ملک منیر، محمد حسین شامل ہیں جبکہ پولیس کے جوان محمد عباس، ولی جوئیہ اور حق نواز کھرل ودیگر حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں