نجی ٹی وی چینل بول کے مالک شعیب شیخ کواسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بول نیوز کے مطابق شعیب شیخ عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد گئے تھے لیکن ایئرپورٹ پہنچتے ہی انہیں حراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بول نیوز کے مالک شعیب شیخ کے خلاف مختلف کیسز میں تحقیقات جاری ہیں جبکہ ان کے خلاف متعدد مقدمات عدالت میں بھی زیر سماعت ہیں۔