بورے والا‘سو کلو گندم کی بوری اٹھا کر 200 میٹر ریس کا مقابلہ ایک مزدور جیت گیا

)سو کلو گندم کی بوری اٹھا کر دو سو میٹر ریس کا مقابلہ،کاندھے پر 100 کلو کی بوری اٹھا کر46 سیکنڈ میں دو سو میٹر فاصلہ طے کرکے مزدور نے مقابلہ جیت لیا، پہلی دوسری،تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے نقد انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی کے آڑھتیوں شیخ جاوید،شیخ عدیل،شیخ سلمان اور ٹھیکیدار شوکت علی کی طرف سے مون کاٹن فیکٹری میں مختلف اضلاع کے مزدوروں کے مابین سو کلو گرام وزنی گندم کی بوری کندھوں پہ اٹھا کر 200 میٹر دوڑ کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں 20 سے زائد مزدوروں نے حصہ لیا اس منفرد دوڑ کے مہمان خصوصی صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری احتشام داود تھے 200 میٹر بوری دوڑ کا یہ مقابلہ علی ہارون آبادی نے 40 سیکنڈ کے کم وقت میں فاصلہ طے کرکے جیت لیا جبکہ وہاڑی کے چھما بھٹی نے یہ دوڑ 50 سیکنڈ میں مکمل کرکے دوسری،بورے والا کے حق نواز نے 52اور کالو بھٹی نے52:15 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی

اپنا تبصرہ بھیجیں