رانی پور میں کمسن ملازمہ کی ہلاکت کیس میں مقتولہ فاطمہ کے ورثا کے تحفظات پر تھانہ خان واہن کے سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) عبد الغنی دایو کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی۔جیو نیوز کے مطابق ایس ایس پی نوشہروفیروز عابد بلوچ کے مطابق مقتولہ فاطمہ کے ورثا کے تحفظات پر خان واہن ایس ایچ او کو معطل کردیاگیا۔انہوں نے کہا کہ فاطمہ کے والدین نے جو الزامات عائد کیے ہیں کہ ایس ایچ او خان واہن نے انہیں اور کیس کے گواہاں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں، اس حوالے سے انکوائری کے احکامات دیے ہیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments