تھانہ منچن آباد ایریا کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ھے۔پولیس اسٹیشن منچن آباد دو پولیس آفیسرز کے درمیان رولنگ سٹون بنا ہوا ھے اور دو SHO کام کر رھے ھیں،ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور دوسرا سب انسپکٹر۔دونوں پولیس آفیسرز نے انتظامی پوسٹ کو مزاق بنا رکھا ھے اور جرائم کی روک تھام میں ناکام ھو چکے ھیں۔سائلین کو شدید دشواری اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ھے۔سیاسی سماجی شخصیات،وکلاء کیمونٹی اور شہریوں نے پولیس اسٹیشن منچن آباد کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ھے جس پر اتحاد پریس کلب تحصیل منچن آباد کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تھانہ منچن آباد میں دو پولیس آفیسرز کا SHO بن کر اپنی من مانی کرنا اور کریمینل افراد،چوروں اور ڈاکوؤں کو گرفتار نہ کرنا،جرائم کی شرح میں اضافے پر شدید مزمت کی گئی۔اجلاس میں آئی جی پنجاب،RPOبہاول پور اورDPOضلع بہاولنگر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments