ضلع لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مزدوروں کی بس پر فائرنگ، جانی نقصان

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فلائنگ کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق ہوگیا۔ ڈاکوؤں نے قبول خیل کے علاقے کے قریب مسافر گاڑی کو لوٹنے کی کوشش کی اور کوچ کے نہ روکنے پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے 2مسافرزخمی ہوئے، جن میں سے ایک زخمی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔گاڑی میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدور سوار تھے جو مزدوری کے بعد گھروں کو واپس آرہے تھے۔ اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا تاہم وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں کی چھوڑی گئی 2موٹرسائیکلیں عوام کے ہاتھ لگ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں