خیرپور پولیس نے 10 سالہ کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کے مقدمے میں نامزد پیر فیاض شاہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔خیرپور پولیس کے مطابق پیر فیاض شاہ کو پیر اسد شاہ کی حویلی سے پریس کانفرنس کرنے کے بعد روانگی کے وقت حراست میں لیا گیا۔گرفتاری سے قبل پریس کانفرنس میں پیر فیاض شاہ کا کہنا تھا کہ فاطمہ ایک ذہین اور شریف بچی تھی، اس کی موت کا بہت دکھ ہے، اس کے لواحقین سیاسی افراد کے کہنے پر الزامات لگا رہے ہیں، رانی پور درگاہ کو سیاسی طور پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ آئی جی سندھ اور دیگر ادارے معاملے کی شفاف انکوائری کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments