سعودی عرب میں ٹماٹروں اور اناروں میں انتہائی خطرناک چیز مل گئی

  زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے جمعہ کو سعودی عرب کی الحدیدہ بندرگاہ پر  دو ملین سے زیادہ  کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام کے مطابق گولیاں ٹماٹر اور انار لے کر الودیہ بندرگاہ میں داخل ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک کے معمول کے معائنہ کے دوران پائی گئیں۔ اس معاملے میں  ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ  جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول مملکت کے اندر دیگر مجرموں کے پیچھے ہے۔

عرب نیوز کے مطابق انٹرنیشنل ایڈکشن ریویو جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق منشیات کی قیمت تقریباً 20.15 ملین ڈالر سے 50.38 ملین ڈالر تک تھی۔ منشیات کا یہ تازہ ترین واقعہ ریاض میں ایک آپریشن کے دوران 124 ملین ڈالر تک کی سٹریٹ ویلیو کی 50 لاکھ کیپٹاگون گولیاں پکڑے جانے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

ایمفیٹامائنز بڑے پیمانے پر نوجوان مرد اور نوعمر لڑکے پورے مشرق وسطیٰ میں استعمال کرتے ہیں ۔  منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو نہ صرف منشیات کی غیر قانونی تجارت کو مزید سپلائی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے  بلکہ دوسرے منظم جرائم اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں