اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کیوں ہو رہی ہے ؟ اندر ونی کہانی سامنے آ گئی

نگران وفاقی حکومت نے سمگلنگ روکنے کیلئے بڑے اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ڈالر سمگلنگ ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم کے کارٹلز کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیاہے ،سہولت کاروں اور سرپرستوں کی نشاندہی کر لی گئی ، سخت کارروائی کی جارہی ہے ،مکمل فہرستیں تیار کر لی گئیں ہیں، ایک طویل کریک ڈاﺅن کی شروعات کر دی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ اہم پالیسی اصلاحات جاری ہیں ، اجناس اور کرنسی کے کاروبار کو تبدیل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ حکومتی کارروائیوں کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھنے میں آئی ہے ، اوپن مارکیت میں ڈالر 336 پر پہنچنے کے بعد اب 315 روپے پر آ گیاہے اور انٹربینک کے ساتھ فرق جلد ہی مزید کم ہوتا دکھائی دے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں