خاتون نے چار سالہ بیٹے کو اس کی ذہنی معذوری سے تنگ آکر دریا میں پھینک کر قتل کردیا

بھارت میں  ایک 26 سالہ خاتون کو اپنے ذہنی طور پر معذور چار سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپور کی رہنے والی دل افروز نے منگل کو دادا باڑی کے علاقے میں ادھرشیلا کے مقام پر اپنے بیٹے کو  مبینہ طور پر دریائے چمبل میں  پھینک دیا تھا۔ خاتون نے اپنے ذہنی معذور اور غیر صحت مند بیٹے سے تنگ آنے کا اعتراف کیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امر سنگھ نے بتایا کہ لڑکا ٹھیک سے بول نہیں سکتا تھا اور جسمانی طور پر کمزور تھا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بیٹے سے چھٹکارا پانے کے لیے افروز نے اپنی چھ سالہ بیٹی اور بیٹے کے ساتھ  ضلع باران  کے منگرول سے بس میں 90 کلومیٹر کا سفر کیا۔ وہ پیر کو اپنے شوہر کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے منگرول آئی تھی۔  افروز نے دادا باڑی میں چمبل کے کنارے ادھیر شیلا کے لیے ایک آٹورکشہ  کرائے  پر لیا اور مقامی مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو دریا میں پھینک دیا۔

ڈی ایس پی امر   سنگھ نے کہا کہ جب مقامی مبلغ نے لڑکے کے بارے میں پوچھا تو اس نے جواب دینے سے گریز کیا۔ بعد میں  مبلغ نے پولیس کو لڑکے کی لاش دریا میں تیرنے کی اطلاع دی۔ بدھ کے روز ملزم خاتون اور اس کے شوہر سے پوچھ گچھ کے بعد اس کی شناخت کا پتہ چلایا گیا۔ افروز کو بدھ کی شام گرفتار کرکے  قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں