ملک کےمختلف علاقوں میں بارش اور شدید برفباری ، آئندہ 12گھنٹوں کے دوران کہاں کہاں بارش ہوگی ؟ 

 کاغان ، ناران ، اور سری پائے میں وقفے وقفے سے برفباری جبکہ بالاکوٹ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ناران ، کاغان ،سری پائے اور ملحقہ وادیوں میں اب تک 5انچ تک برف پڑ چکی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ 12گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے ، آئندہ 12گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے

javascript:false

  محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ڈی جی خان، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اوربھکر میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی. 

اپنا تبصرہ بھیجیں