ایران میں دو خواتین صحافیوں کو ایک ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا

ایران میں دو خواتین صحافیوں کو ایک ماہ کےلیے جیل بھیج دیا گیا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین صحافیوں پر سازش اور منصوبہ سازی کا الزام ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق خواتین صحافیوں کے وکیل عامر رئیسیان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نگین بغیری اور ایلناز محمدی کو 3 سال قید کی جزوی معطل سزا سنائی گئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ دونوں صحافی خواتین کو سزا کا کچھ حصہ جیل میں گزارنا ہوگا، دونوں صحافیوں کی بقیہ سزا 5 سال کی مدت کےلیے معطل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں