الیکشن کمیشن:3 سال سے صوبوں میں تعینات افسران وفاق طلب

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین سال سے زائد عرصے سے صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق بلانے کی ہدایت جاری کردی اس حوالے سے سیکرٹری اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کو مراسلہ بھی جاری کردیاگیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبوں میں تین سال سے زائد تعینات گریڈ 17 سے 22 کے سیکرٹریٹ گروپ اور او ایم جی، ایکس کیڈر افسروں کی فہرست فراہم کی جائے۔
الیکشن کمیشن نے پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام گریڈ 17 سے بائیس کے افسران کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں