” میر ےمنہ بولے والدین نے 5 لاکھ روپے لے کر مجھے ۔۔“13 سالہ لڑکی نے تھانے پہنچ کر ظلم کی ایسی داستان سنا دی کہ پولیس نے چھاپے مار کر گرفتاریاں شروع کر دیں 

 دادو میں پولیس نے 13 سالہ لڑکی کا بڑی عمر کے شخص کے ساتھ نکاح کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نے بتایا کہ لڑکی کی شکایت پر تھانا اے سیکشن میں چائلڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے ، مقدمے میں زبردستی شادی کروانے والے لڑکی کے منہ بولے والدین کو نامزد کیا گیاہے ۔
ایس ایس پی کے مطابق مقدمے میں دولہا اور اس کا والد، نکاح خوان ، سات گواہان کو بھی نامزد کیا گیاہے، لڑکی کے منہ بولے و الد ، والدہ، نکاح خوان ،دولہے کے والد کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے دولہے سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
متاثرہ لڑکی نے بیان دیتے ہوئے بتایاکہ چار سال کی عمر میں والدین نے پرورش کیلئے بڈھل لاشاری کے حوالے کیا تھا، بڈھل لاشاری نے پندرہ روز قبل پانچ لاکھ روپے لے کر زبردستی شادی کروا دی ،جیسے ہی موقع ملا گھر سے نکل کر ویمن پولیس کے پاس پنا لی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں