کتے کا حملہ، 6 سالہ بچی کو چہرے پر ایک ہزار ٹانکے لگانے پڑ گئے

امریکہ میں کتے کے حملے میں زخمی ہونے والی  ایک چھ سالہ بچی کو چہرے پر ایک ہزار ٹانکے آئے۔ این بی سی سے وابستہ ڈبلیو ایم ٹی وی کے مطابق حملہ 18 فروری کو چیسٹر ول میں اس وقت ہوا جب للی پڑوسی کے گھر میں ایک دوست کے ساتھ کھیل رہی تھی۔ اس وقت دوست کی ماں ایک مادہ پٹ بل کتے  کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔  بچی کو بوسٹن کے ایک میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں اسے ٹانکے لگے۔

للی کی ماں ڈروتھی نورٹن نے کہا ’ میں اپنے آنسو ضبط کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، ‘للی میز پر بیٹھی ہوئی تھی جب  کتے نے اس پر حملہ کر دیا۔ کتا اس کی گردن پر حملہ کرنا چاہتا تھا لیکن اس نے اپنے کندھے اوپر کرلیے، دوسری لڑکی کی ماں باتھ روم میں تھی، اس نے اپنی ماں کو پکارا ، وہ جیسے ہی باتھ روم سے باہر آئی تو کتے نے اپنا حملہ بند کردیا۔‘ والدہ کے مطابق اس کی بیٹی سرجری کے بعد ابھی بولنے کے قابل نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں