سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ملک کو بحران سے نکالنے کی انوکھی اور مہنگی تجویز پیش کر دی۔
ایک تقریب سے خطاب کے دوران صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب اور سابق گورنر مخدوم احمد محمود نے کہا کہ ہم پیٹرول دبئی سے بھی سستا بیچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے اختیار میں ہو تو پیٹرول 500 روپے لیٹر کر دوں،اگرٹریفک پھر بھی کم نہ ہوئی تو پیٹرول 600 روپے فی لیٹر کردوں۔
مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ اگربجلی کا یونٹ 100 روپے ہو تو ہیوی لائٹس کوئی بھی نہیں چلائے گا،ملک کو بچانے کے لیےگیس کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کیاجائے، لیڈر عوام کی بات کو سن کر سیاست کرتے رہے تو ملک نہیں بچے گا۔