نگران وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہد خان نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق وزرا ءچارج چھوڑتے وقت سرکاری سامان ہمراہ لے گئے ، سابق صوبائی وزراءکے پاس ا ب بھی 20،20سرکاری گاڑیا ں موجودہیں ۔
ڈان نیوز کے مطابق شاہد خان کا کہنا تھا کہ تبدیل ہونے والے سیکریٹریز بھی 10،10سرکاری گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے ہیں اور واپس کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔
اس موقع پر شاہد خان نے بیوروکریسی پر عدم تعاون کا الزام بھی لگا یا ، ان کاکہنا تھا کہ سابق حکومت کے لگائے ہوئے بیوروکریٹس تعاون کرنے کو تیار نہیں ہیں ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران فرائض کی ادائیگی میں دلچسپی نہیں لے رہے جس کی وجہ سے سرکاری معاملات رکے ہوئے ہیں ، تمام معاملات نگران وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کے علم میں لاچکا ہوں ۔