پکے میں موجود کچے کے ڈاکوؤں کے سہولتکار برداشت نہیں،نگران وزیراعلیٰ سندھ

نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے کہا ہے کہ کچے میں ڈاکو اور پکے میں ان کے سہولت کار موجود ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔لاڑکانہ میں آئی جی سندھ مختار راجا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ جس سردار کے علاقے سے کوئی اغوا ہوگا ذمے دار بھی مزید پڑھیں

فیصل واوڈا نے پی ڈی ایم کابینہ کو موسٹ وانٹڈ قرار دیدیا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی پی ڈی ایم حکومت کی کابینہ کی تصویر پر تبصرہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر فیصل واوڈا نے سابقہ کابینہ کی تصویر ’موسٹ وانٹڈ‘لکھ کر شیئر کی اور کہا کہ یہ ایکسپائرڈ کرپٹ لیڈر نامنظور ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید پڑھیں

سکھ رہنما کا قتل، برطانیہ نے کینیڈا کی حمایت کردی

برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے سکھ رہنما کے قتل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے مجرموں کو انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔  جیمز کلیورلی نے کہا کہ تمام ممالک کو قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے، بھارت پر لگے مزید پڑھیں

مشکوک پیکیج کی اطلاع،پولیس ہیڈکوارٹرز خالی کرالیا گیا

امریکی کیپیٹل پولیس کے ہیڈکوارٹرز کو مشکوک پیکیج کی اطلاع پر خالی کرا لیا گیا۔ پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ احتیاط کے پیش نظر کیپیٹل پولیس ہیڈکوارٹر خالی کرایا ۔ ہیڈکوارٹر کے قریب ملنے والی مشکوک گاڑی کی تفتیش جاری ہے۔پولیس کی جانب سے ہیڈکوارٹر زکے اطراف کی سڑکوں کو بھی مزید پڑھیں

11دن گزر گئے،سوئی سے اغواءکیے گئے 6فٹبالرز تاحال بازیاب نہ ہوسکے

نگران وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کے علاقے سے اغواء ہونے والے 6 فٹبالرز 11 دن بعد بھی بازیاب نہ ہوسکے۔سرفراز بگٹی نے اغوا ءکے اگلے ہی دن کہا تھا کہ وہ مغوی فٹبالرز کی جلد از جلد بازیابی یقینی بنائیں گے۔لیکن سوئی سے 11 روز قبل اغوا ءکیے گئے فٹبالرز تمام تر دعوؤں مزید پڑھیں

شاہین شاہ آفریدی کی شادی،کرکٹ ستاروں کی شرکت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریب کراچی میں جاری ہے۔ وہ دلہن لینے بارات لے کر مقامی ہال پہنچ چکے ہیں۔ان کا نکاح شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی کی شادی کی تقریب کراچی کے ایک ہال میں ہو رہی مزید پڑھیں

لاہور میں مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، نگران وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو الرٹ کردیا

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی دارالحکومت میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی ان دنوں چین میں موجود ہیں، موسلادھار بارش کی اطلاع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چین سے واسا، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم مزید پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، عدالت نے نگران وزیر اعظم کو طلب کرلیا

گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ گوجرانوالہ کی مقامی عدالت میں ایڈوکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی مزید پڑھیں

عیاش حکمرانوں نے ادارے تباہ کر دیے،یہاں موت سستی، آٹا اور چینی مہنگی ہے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عیاش حکمرانوں نے ادارے تباہ کر دیے،یہاں موت سستی، آٹا اور چینی مہنگی ہے۔ پشاور میں گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کے سامنے جماعت اسلامی کے مہنگائی کے خلاف دھرنے سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو جینے دو، آئی ایم ایف کی مزید پڑھیں

بھارت سےسکھ رہنما کے قتل پر جواب چاہتے ہیں، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پرجہاں سکھ برادری میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے وہیں کینیڈین حکومت نے بھی معاملے کی جڑ تک جانے کا اعلان کررکھا ہے، اسی حوالے سے کینیڈین وزیراعظم کا تازہ ترین بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ ہم بھارت کو مزید پڑھیں