انڈونیشیا میں چیئر لفٹ کے حادثے میں 5 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے صوبے بالی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چیئر لفٹ کے حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی میں سیاحوں کے مشہور ریزورٹ ایوترا پر چیئر لفٹ کی اسٹیل کیبل ٹوٹنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ہلاک افراد میں 2 مرد مزید پڑھیں

گرمیوں میں ایک دو گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو جائے تو کوئی حرج نہیں : مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں گرمیوں میں ایک دو گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گرمیوں میں 30 سے 31 ہزار میگا واٹ طلب ہوتی ہے جو سردیوں میں 12 ہزار میگا واٹ رہ مزید پڑھیں

پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

پاکستان اورجنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز آج سے شروع ہوگی۔تین میچوں پر مشتمل ڈے اینڈ نائٹ سیریز کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ٹاس سہ پہر 3 اور میچز کا آغاز ساڑھے تین بجے ہوگا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، اس موقع مزید پڑھیں

شبر زیدی نے پانچ ہزار کا نوٹ، منی چینجر وں کی دکانیں اور امیر علاقوں میں گیس کنکشن بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

معاشی ماہر اور سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے پانچ ہزار کا نوٹ، منی چینجر وں کی دکانیں اور امیر علاقوں میں گیس کنکشن بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ شبر زیدی نے کہا کہ 5 ہزار کا نوٹ بند کردیں اور اعلان کردیں کہ یہ نوٹ بینک میں جمع کروادیں، پانچ ہزار مزید پڑھیں

امریکی جیل سےحیران کن انداز میں مجرم کے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

امریکی ریاست پینسلوینیا کی جیل میں قید قتل کا سزا یافتہ مجرم حیران کن انداز میں فرار ہوگیا، اس کی دیوار پر چل کر فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قیدی نے جیل کی دیوار پر مہارت کے ساتھ پاؤں کے ساتھ دونوں ہاتھوں کا بھی استعمال کیا مزید پڑھیں

چینی بحران میں غلط بیانی پر سیکرٹری خوراک پنجاب کو عہدے سے ہٹادیا گیا

چینی بحران میں غلط بیانی پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نے سیکرٹری خوراک کو عہدے سے ہٹا دیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس معاملے پر  چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کو انکوائری کا حکم دے دیا۔سیکرٹری آب پاشی واصف  خورشید کو سیکرٹری  خوراک  پنجاب کا اضافی  چارج  دے دیا گیا ہے۔

90روزمیں بھی الیکشن کیلئے تیار ہیں،نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ  الیکشن کے لیے تیار ہیں، چاہے 90 روز میں ہی کرانے  پڑیں، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بطور جماعت کوئی پی ٹی آئی کے خلاف نہیں،  ہم ان کے خلاف ہیں جنہوں مزید پڑھیں

موٹرسائیکل سوار نے خاتون کے کان سے سونے کی بالیاں نوچ لیں

موٹرسائیکل سوار نے خاتون کے کان سے سونے کی بالیاں نوچ لیں۔واقعہ تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک علی اکبر میں پیش آیا، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے واردات کی تحقیقات جاری ہیں۔تھانہ وارث خان کی حدود میں بھی چند روز قبل خاتون ٹیچر سے ڈکیتی کی گئی تھی

گلگت بلتستان حکومت کا جیل کی پرانی عمارت کو میوزیم میں بدلنے کا فیصلہ

 گلگت بلتستان حکومت  نے جیل کی پرانی عمارت کو میوزیم میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا،اس حوالے  سے چیف سیکرٹری بلوچستان  آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جیل کی ایک پرانی عمارت کو سیکھنے کے لیے شاہ ہمدان سنٹر میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ اس پروجیکٹ میں ایک ڈیجیٹل میوزیم، ماحولیات مزید پڑھیں

قومی ٹیم ایشیاء کپ کے بقیہ میچز کیلئے کولمبو پہنچ گئی

ایشیا ءکپ کے باقی میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے آج کولمبو روانہ ہوئی تھی۔ پاکستان ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی کولمبو پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان ٹیم آج اور کل آرام کرے گی اور 9 ستمبر مزید پڑھیں