آرمی چیف کا دورہ ازبکستان ،اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں،علاقائی سلامتی کیلئے کاوشوں کو سراہا

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کا مقصد فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے، دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوئیف، وزیر دفاع مزید پڑھیں

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی مسلم لیگ ن پر شدید تنقید

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے مسلم لیگ ن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اپنے اندرونی اختلافات کا بوجھ پیپلزپارٹی پر نہ ڈالے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اندر بڑی جنگ چل رہی ہے، پیپلزپارٹی پر تنقید بچکانہ حرکت ہے، اتحادی حکومت میں کئی بار اختلافات ہوئے مگر مزید پڑھیں

لڑکیوں کی تعلیم ہمارے معاشرے کی ضرورت ہے،حالات کے ساتھ یہ مسئلہ حل کردیا جائے گا: افغان وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی

 وزیر داخلہ  خلیفہ سراج الدین حقانی سے اسلامی تعاون تنظیم کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلامی تعاون تنظیم کے اراکین نے ملک میں مجموعی امن اور استحکام کو سراہتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ 2 برسوں میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال کو مضبوط بنانے کے علاوہ مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کرنے میں مزید پڑھیں

افغانستان کی 5ماہ میں 61کروڑ ڈالر کی ریکارڈ برآمدات

رواں سال کے 5ماہ میں افغانستان نے 45 ارب افغانی (تقریباً61کروڑ ڈالر)مالیت کی مختلف اشیا بیرون ممالک کو برآمد کیں۔افغان وزیراعظم کے دفتر برائے اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان اشیاء میں سے 60 فیصد میں پھل، سبزیاں، زعفران، کوئلہ وغیرہ شامل ہیں جبکہ دیگر 40 فیصد دیگر برآمدی اشیاء مزید پڑھیں

ایران اور سعودی عرب عالم اسلام کے دو بڑے ممالک ہیں،صدر ابراہیم رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران عالم اسلام اور اس خطے کے دو بااثر ممالک ہیں جن کا اسلامی دنیا کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنا لازمی ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ایران کے صدر نے سعودی عرب کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی خواہش کا مزید پڑھیں

امیتابھ بچن کو ورلڈکپ میچز دیکھنے کیلئے خصوصی گولڈن ٹکٹ جاری

بالی و وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ  ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کے لیے خصوصی گولڈن ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔  بی سی سی آئی کے سیکرٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے  امیتابھ بچن کو ورلڈکپ میچز دیکھنے کیلئے گولڈن مزید پڑھیں

پاکستان میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی

 سونے کی قیمت میں 6300 روپے فی تولہ کی کمی واقعے ہوئی ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 6300 روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت  5402 روپے کی کمی کے مزید پڑھیں

پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں،جے ایف-17 لڑاکا طیارے حصہ لیں گے

چین میں پاک چین شاہین 10 مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز ہوگیا، پاک فضائیہ کے جے-10سی اور جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے حصہ لیں گے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق شاہین مشقیں چین کے شمال مغربی شہروں جیوکوان اور ینچوان میں منعقد کی جارہی ہیں جن میں معاون ایئر اور گراؤنڈ عملہ بھی صلاحیتوں کےجوہر دکھائے مزید پڑھیں

دیوارچین توڑ کر ’’ شارٹ کٹ‘‘ بنانے والے2 افراد پکڑے گئے

 چین کے صوبے شانچی کے علاقے میں 2 افراد کو ’’گریٹ وال آف چائنا‘‘کو  بھاری مشینری کی مدد سے توڑ کر راستہ بنانے کی پاداش میں گرفتار  کرلیا گیا۔چین  کےسرکاری ٹیلی ویژن پر نشر  ہونے والی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت بیجنگ سے 6گھنٹے کی مسافت  پر 2افراد کو دیوار  چین کو توڑ کر راستہ بنانے مزید پڑھیں

باسکٹ بال میچ کے دوران کہنی لگنے سے کھلاڑی کا بڑا نقصان ہوگیا

باسکٹ بال میچ کے دوران مخالف پلیئر کی کہنی لگنے سے سربیا کے کھلاڑی کا گردہ ضائع ہوگیا۔فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں باسکٹ بال ورلڈ کپ میں 30 اگست کو سربیا اور جنوبی سوڈان کے میچ میں سربیا کے فارورڈ پلیئر بوریسا سیمانک حادثاتی طور پر جنوبی سوڈان کے پلیئر کی کہنی لگنے سے زخمی مزید پڑھیں