لیاری گینگ وار کے سابقہ سرغنہ رحمان ڈکیت کا بیٹا مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

 لیاری میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والا لیاری گینگ وار کے سابقہ سرغنہ رحمان ڈکیت کا جانشین نبی بخش پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں مارا گیا جبکہ ساتھی زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ نبی بخش پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سول ڈیفینس ایریا جُبلی مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے مبینہ مزید پڑھیں

سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں 

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں ۔ ترجمان اے این پی زاہد خان کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی تدفین چارسدہ میں کی جائے گی ،مرحومہ کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 117فیصل آباد سے  لیگی امیدوار کی ری کاؤنٹنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

الیکشن کمیشن نے پی پی 117فیصل آباد سے  لیگی امیدوار کی ری کاؤنٹنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ الیکشن کمیشن میں پی پی 117فیصل آباد سے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی، کامیاب آزاد امیدوار رانا عبدالرزاق اپنے وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،ہارنے والے ن لیگی امیدوار رضوان بٹ کے مزید پڑھیں

یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال کردیا جائیگا،انشورنس کمپنی کا صحت کارڈ پینل میں شامل تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کو خط

انشورنس کمپنی کا صحت کارڈ پینل میں شامل تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کو خط تحریر  کر دیا ۔ خط میں کہاگیا ہے کہ یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال کردیا جائیگا،7شعبوں میں علاج صرف پبلک سیکٹر اور ایم ٹی آئی ہسپتالوں تک محدود کیا گیا ہے،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنڈکس آپریشن مزید پڑھیں

فواد چوہدری نے شہبازشریف اور آصف زرداری کو خبر دار کر دیا 

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا تو حکومت آگے نہیں چل سکے گی ۔ فواد چوہدری نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی فارم 47 کے ایم این اے ہو سکتے تھے ، ہمارا اپنا راستہ ہے ، مزید پڑھیں

اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، 991 کلوسے زائد منشیات برآمد،10 ناجائز فروش گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے 12کارروائیوں میں 991 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 10 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ یہ کارروائیاں کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، چمن، نوکنڈی ،اسلام آباد اور ہری پور میں کی گئیں، کارروائی میں275 کلو 400گرام ہیروئن، 373 کلو 650گرام چرس مزید پڑھیں

پورے پنجاب میں کوئی ایک جگہ بتا دیں جہاں توڑ پھوڑ کی ہو ،سڑک بلاک کی ہو؟ عامر ڈوگر کھل کر بول پڑے

تحریک انصاف  کے رہنما عامر ڈوگر  نے کہا ہے کہ پورے پنجاب میں کوئی ایک جگہ بتا دیں جہاں توڑ پھوڑ کی ہوسڑک بلاک کی ہو۔جمہوریت تیزی سے دلدل میں دھنس رہی ہے اور اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔ ایک خاص مائنڈ سیٹ ہے جو پورے پاکستان میں عملدرآمد ہورہا ہے۔ ماحول کو ہمیشہ ٹھنڈا مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن میں پی ایس 119کراچی کیس؛بابراعوان اور فروغ نسیم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ 

الیکشن کمیشن میں پی ایس 119کراچی کیس میں بابراعوان اور فروغ نسیم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ  ہو گیا۔  الیکشن کمیشن میں پی ایس 119کراچی غربی سے ایم کیو ایم کے امیدوار کی کامیابی  کے معاملے پر سماعت ہوئی،ایم کیو ایم کے کامیاب امیدوار علی خورشیدی کے وکیل فروغ نسیم،آزاد امیدوار سعید آفریدی کے مزید پڑھیں

اٹک: بچے کی خریدو فروخت کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار، چار ماہ کا بچہ بازیاب

اٹک میں بچے کی خریدو فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔ڈی پی او اٹک نے بتایا کہ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے عوض حسن نے اپنا بیٹا ملازم حسین کو فروخت کیا تھا، بچے کی عمر چار ماہ ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کا ایک اور کارنامہ ؛ نامعلوم خاتون کو جے یو آئی( ف) کی رکن قومی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری  کر دیا

الیکشن کمیشن نے نامعلوم خاتون کو جے یو آئی (ف) کی رکن قومی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری  کر دیا۔ جے یو آئی کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری  کر دیا گیا،کامیابی کا نوٹیفکیشن خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے جاری کیا گیا۔ جے یو مزید پڑھیں