اقدام قتل کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کھڑے ہو کر عدالت کا شکریہ ادا کیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اقدام قتل کے کیس میں سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو عدالت سے باہر جانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں 9 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
عمران خان کو عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔