15روزہ حفاظتی ٹیکہ جات مہم شروع ”ہر بچہ ہوگا بیماریوں سے محفوظ“،ہسپتالوں میں کاؤنٹرز قائم

 15روزہ حفاظتی ٹیکہ جات مہم شروع ”ہر بچہ ہوگا بیماریوں سے محفوظ“۔ کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا اور ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے حفاظتی ٹیکہ جات مہم کا آغاز کردیا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اڑھائی لاکھ بچوں کو 27فروری تا 13مارچ مہم میں حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔ ساڑھے چار سو سے زائد پک سائٹس ہونگی،تمام ہسپتالوں میں کاؤنٹرز قائم کر دئیے گئے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ 3ہزار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو گھروں پر دستک دیکر آگاہی دیں گی۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ نمونیا، کالی کھانسی، خسرہ، پولیو، خناق، یرقان، روٹا وائرس کے حفاظتی ٹیکے لگیں گے۔تشنج، گردن توڑ بخار سمیت کل 10بیماریوں کیخلاف حفاظتی ٹیکے لگیں گے۔

کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور کی والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا کر بیماریوں سے محفوظ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں