وفاقی حکومت نے جوڈیشل کمپلیکس کا دروازہ ٹوٹنے کیخلاف مقدمہ درج کرانے کے احکامات جاری کر دیئے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، مراد سعید اور علی نواز اعوان کو مقدمے میں نامزد کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد کو جوڈیشل کمپلیکس کا دروازہ ٹوٹنے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی جس کے مطابق عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی گئی، سی سی ٹی وی کیمرے توڑے اور اہلکاروں کو دھکیل کر کار سرکار میں مداخلت کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کیا جائے گا جس میں عمران خان کے سکیورٹی انچارج احمد نیازی سمیت مزید 32 افراد کو نامزد کیا جائے گا۔