وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پر حملہ کیا، عمارت میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے گا، نظام عدل میں سب برابر ہیں، کسی لاڈلے کی گنجائش نہیں ہے۔