ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

 چیئرمین تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عدالت پیش ہو گئے، عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عمران خان بینکنگ کورٹ پیش ہوئے تو کمرہ عدالت کھچا کھچ بھر گیا۔ سابق وزیراعظم کے ساتھ کارکنان کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس داخل ہوئی تھی، ایک موقع پر دھکم پیل کے دوران جوڈیشل کپلیکس کا دروازہ بھی ٹوٹ گی

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔ عدالت نے 20 منٹ کا وقفہ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں