نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس کے دوران ایک روپے 71 پیسے اضافے کی منظوری جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی مارچ کے بلز میں کرے گی۔
بتایا گیا ہے کہ نیپرا تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد جاری کرے گا، کے الیکٹرک نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 70 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔