قد میں غیر معمولی فرق رکھنے والی جڑواں بہنوں کا نام گنیز بک میں درج

 قد میں غیر معمولی فرق والی جاپانی جڑواں بہنوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا۔ اوکایاما جاپان میں رہنے والی بہن یوشی اور مشی کیکوچی کے قد میں 75 سینٹی میٹر (2 فٹ 5.5 انچ) کا زبردست فرق  ہے۔ جڑواں بہنوں نے غیر یکساں جڑواں بچوں (خواتین) میں اونچائی کے سب سے بڑے فرق کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

جڑواں بچے عام طور پر ایک جیسے نظر آتے ہیں اور ان میں فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن ان  33 سالہ بہنوں  کو  ان کے چہرے کے خدوخال اور قد نے  الگ کر دیا ہے۔ یوشی کا قد  162.5 سینٹی میٹر (5 فٹ 4 انچ)  ہے، اور مشی 87.5 سینٹی میٹر (2 فٹ 10.5 انچ) لمبی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ایک پریس ریلیز کے مطابق  کیکوچی بہنیں دو الگ الگ انڈوں کی فرٹیلائزیشن کے نتیجے میں  15 اکتوبر 1989 کو پیدا ہوئی تھیں،  مشی کو پیدائشی ریڑھ کی ہڈی کے ایپی فیزیل ڈیسپلاسیا نامی ایک بیماری ہے، جو ہڈیوں کو بڑھنے سے روکتی ہے۔

مشی اپنے والدین کے گھر رہتی ہے اور وہ اپنے والد کی مندر چلانے میں مدد کرتی ہے۔  یوشی خاندانی گھر سے باہر منتقل ہو کر  اپناعلیحدہ گھر بسا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں