عمران خان جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچ گئے، سخت سکیورٹی انتظامات, کارکنان نے دروازہ توڑ دیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچ گئے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ کارکنان کی بھاری تعداد نے اندر داخل ہونے کی کوشش میں جوڈیشل کمپلیکس کاد روازہ ہی توڑ ڈالا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان جوڈیشل کملیکس اسلام آباد پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ پارٹی پرچے اٹھائے کارکنان نے عمران خان کی حمایت میں شدید نعرے بازی کی، انہوں نے حکومت اور مخالف سیاسی رہنماوں کو بھی نشانہ بنائے رکھا۔

واضح رہے کہ عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ ، ضمانت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور توشہ خانہ کیس میں ایف 8 کچہری میں پیش ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں