انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم ترین سکور ، پوری ٹیم 10 رنز پر آؤٹ 

ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین سکور کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیاہے ، 10 رنز پر پوری ٹیم ہی آؤٹ ہو گئی جبکہ مخالف ٹیم نے محض 2 گیندوں پر ہدف عبور کرتے ہوئے میچ جیت لیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ حیران کن واقعہ آئل آف مین اور سپین کے درمیان” کارٹا گینا“ کے گراﺅنڈ میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران پیش آیا، آئل آف مین کی پوری ٹیم 8.4اوورز کھیلتے ہوئے صرف 10 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی ۔

مخالف ٹیم سپین کی جانب سے محمد کامران اور عاطف محمود نے چار چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کامران نے اپنے سپیل کے دوران ہیٹرک بھی مکمل کی ،10 رنز کاہدف سپین کی جانب سے پہلی2 گیندوں پر ہی عبور کر لیا گیا جبکہ ابھی 118 گیندیں باقی تھیں ۔

اس سے قبل کم ترین سکور کا افسوسناک ریکارڈ ترکی کے پاس تھا جنہوں نے 8.3 اوورز میں صرف 21 رنز بنائے تھے ۔یہ میچ 30 اگست 2019 کو چیک رپبلک کے خلاف کھیلا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں