اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ مجھے حیرانگی ہوتی ہے جب دنیا کے بڑے کھلاڑی اور لیڈر کپتان پر تنقید ہوتی ہے، پاکستان کا سب سے بڑا کھلاڑی بابر اعظم ہے،بابر اعظم ایک ہیرا ہے ہم اس کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں، اسے ہم بہت پریشر میں ڈال رہے ہیں، پوری دنیا میں بابر کو عزت ملتی ہے ہمیں بھی اسے عزت دینی چاہیے۔
نجی نیوز چینل کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہمارا ٹاپ آرڈر فارم میں تھا لیکن پریشر میچز میں ہم اچھا پرفارم نہیں کرسکے۔شاداب خان نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کمبی نیشن بہترین ہے، اعظم خان پی ایس ایل کے پچھلے سیزن میں اچھا کھیلا اور اس مرتبہ بھی بہترین رہا، اعظم خان کو جب ٹیم میں شامل نہیں بھی کیا تھا اس سے پہلے فون کرکے کہا تھا کہ ہماری طرف سے کھیلو۔روٹی گینگ ٹوٹنے پر شاداب خان نے کہا کہ فہیم اشرف کو ہم بتارہے ہیں کہ شادی شدہ اور کنوارے میں کیا فرق ہوتا ہے؟ اسے ہم نے اس لئے اکیلا رکھا ہوا ہے تاکہ وہ شادی کرلے۔