سیشن کورٹ اسلام آباد نے بغاوت کیس میں شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کر دی، پی ٹی آئی رہنما فرد جرم 11 مارچ کو عائد کی جائے گی ۔
نجی ٹی وی چینل “ہم نیوز” کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل بغاوت کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے شہبازگل کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخرکردی اورکہاکہ شہباز گل پر فرد جرم 11 مارچ کو عائد کی جائے گی۔