سپریم کورٹ نے راﺅ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راﺅ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔
عدالت نے کہاکہ راﺅا نوار کیخلاف کیس کا فیصلہ ہو چکا ہے ، وکیل کے مطابق راﺅ انوار کسی اور کیس میں مطلوب نہیں، سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔