فرانس میں بچوں کو فحش مواد سے محفوظ رکھنے کیلئے’پورن پاسپورٹ‘ جاری کرنے کا اعلان

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس نے بچوں کو فحش مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے ’پورن پاسپورٹ‘ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس پاسپورٹس کا مقصد صرف بالغ افراد کو فحش فلموں اور دیگر فحش مواد تک رسائی دینا اور کم عمر افراد کی ایسے مواد تک رسائی کو روکنا ہو گا۔

یہ منصوبہ فرانس کے ڈیجیٹل منسٹر جین نوئیل بیرٹ کی طرف سے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ پاسپورٹ رواں سال ستمبر سے لاگو ہو جائے گا۔اس منصوبے کے تحت تجویز دی گئی ہے کہ جو لوگ فحش مواد دیکھنے کے خواہش مند ہوں گے انہیں ایک سرکاری فون ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنی پڑے گی۔ 

اس ایپلی کیشن کے ذریعے ہر صارف کو ایک ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ اور کوڈ مہیا کیا جائے گا۔ جین نوئیل بیرٹ کا کہنا ہے کہ یہ کوڈ بینک کے چیک کی طرح کام کرے گا۔اس ایپلی کیشن کے ذریعے صارف اپنی عمر کی تصدیق بھی کروائے گا۔ فحش فلموں کی جو ویب سائٹس صارفین کی عمر کی تصدیق نہیں کریں گی، انہیں پر ملک میں پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2023ء کے اختتام تک ہم بچوں کی فحش مواد تک رسائی کا خاتمہ کر دیں گے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں