آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ہمشکل کی ویڈیوز وائرل

بالی ووڈ کے ہر دلعزیز آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے مداح اداکار کے ہم شکل کو دیکھ کر جہاں خوش ہوئے وہیں بیشتر مداحوں کو ان کی یادیں ستانے لگیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت سے مشابہت رکھنے والے ڈونم آیان نامی صارف نے چند ویڈیوز شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ان ویڈیوز کو دیکھ کر آنجہانی اداکار کی یادیں تازہ تو ہوجاتی ہیں اور بعض صارفین ان ویڈیوز کو پسند بھی کر رہے ہیں۔تاہم ان کی ویڈیوز نے سوشانت سنگھ راجپوت کے بیشتر پرستاروں کے دل بھی توڑ دیئے، کیونکہ ان ویڈیوز کو دیکھ کر پہلی نظر میں گمان ہوتا ہے کہ شاید ڈونم آیان نامی صارف آنجہانی اداکار کا ہم شکل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں