رانا ثنا اللہ نے دورہ عراق میں ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دورہ عراق میں ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے دورہ عراق میں ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے، ترجمان کا کہنا ہے کہ تحائف میں ایک قیمتی پستول اور ایک موبائل فون شامل ہیں،یہ تحائف عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری نے جذبہ خیرسگالی کے طور پر دیئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں