عمران خان کی جیل میں کھانے اور سونے کی روٹین کیا ہے اور آج صبح ان کا بلڈ پریشر کتنا تھا ؟ اندر سے خبر باہر آ گئی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں تین سا ل قید کی سزا پانے کے بعد اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں جہاں ان کو پیش کیئے جانے والے کھانے اور طبیعت کے بارے میں وہ معلومات سامنے آ گئیں ہیں جن کو تحریک انصاف کے کارکنان جاننے کیلئے بے تاب ہیں ۔ عمران خان کی جیل میں طبیعت کچھ ناساز ہوئی جس پر میڈیکل عملے نے فوری ان کا چیک اپ کیا ، جب بلڈ پریشر چیک کیا گیا تو وہ معمول سے کچھ زیادہ تھا، میٹر پر افشار خون160/80 آیا جس پر عمران خان نے میڈیکل آفیسر کو بتایا کہ ورزش کی تھی شائد جس کی وجہ سے بلڈ پریشر میں معمولی اضافہ ہواہے ۔چیئرمین تحریک انصاف کو رات کے کھانے میں کدو کی سبزی اور روٹی دی گئی ، رات کھانے کے بعد وہ سو گئے اور علی الصبح تین بجے جاگے ، انہوں نے تہجد کی نماز ادا کی جس کے بعد ذکر کرتے رہے اور فجر کی نماز کے بعد تلاوت قرآن پاک کی ۔ اس کے بعد عمران خان سو گئے اور صبح 12 بجے جاگے ،ناشتہ عمران خان اٹھنے کے بعد لیٹ ہی کرتے ہیں لیکن جیل کا عملہ ناشتہ وقت پر پہنچا دیتا ہے ، عمران خان نے ناشتے میں سوکھی روٹی ملنے پر بھی کوئی شکایت نہیں کی اور وہی کھالیتے ہیں ۔اٹک جیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں