نادر علی کے نامناسب سوالات پر معروف ڈیزائنر نومی انصاری نے آڑے ہاتھوں لے لیا

معروف یوٹیوبر نادر علی اپنی پوڈ کاسٹ کے دوران نامناسب سوالات پوچھنے پر ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہیں۔سوشل میڈیا پر نادر علی کی پوڈ کاسٹ کا ایک سال پرانا کلپ وائرل ہے۔اس کلپ میں معروف اداکارہ و سپر ماڈل نادیہ حسین نادر علی کی پوڈ کاسٹ کی مہمان ہیں جہاں وہ نہایت بے تُکے اور عجیب و غریب سوالات کے جواب دیتے نظر آ رہی ہیں۔نادر اور نادیہ کی ایک سال پرانی اس پوڈ کاسٹ کو اگر تفصیلی دیکھا جائے تو اس میں اداکارہ نہایت بے سکون اور عجیب سوالات سے تنگ نظر آ رہی ہیں۔اس پوڈ کاسٹ کے وائرل کلپ میں نادر علی نادیہ سے پوچھ رہے ہیں کہ “پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کسی ایسی اداکارہ کا نام بتائیں جو آپ کو لگتا ہو کہ بہت ہی بدشکل ہے؟اس سوال پر نادیہ نے جواب دیا کہ ہماری انڈسٹری میں ایسی کوئی بھی اداکار نہیں ہے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں