بھارت سے پاکستان آنے والی انجو کے ویزا میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔نصر اللہ نے خبرایجنسی کو بتایا کہ وہ وزارت داخلہ آئے تھے اور اپنی اہلیہ انجو(فاطمہ) کے ویزا میں ایک سال توسیع کی درخواست کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی درخواست پر ان کی اہلیہ انجو کے ویزے میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام ادارے اور محکمے ان کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھ رہے ہیں۔ویزا میں توسیع پر خوشی ہے تاہم اگلے دس دنوں میں اس حوالے باقاعدہ لیٹر مل جائے گا۔نصراللہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا اب ان کی اہلیہ واپس بھارت جائیں گی؟ تو ان کا کہنا تھا کہ آپ خود سوچیں کہ وہ واپس گئیں تو ان کے ساتھ کیا کیا جائے گا۔ ایسے میں وہ کیسے جا سکتی ہیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments