قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حارث نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی اور بتایا کہ ایک مرتبہ میں نے ان سے کہا کہ مجھے ایک چیز میں مسئلہ ہو رہا ہے، انہوں نے اپنی بیٹنگ چھوڑی اور مجھے کہا آؤ پریکٹس کرتے ہیں۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا بابر اتنا بڑا پلیئر ہے، وہ کہہ سکتے تھے کہ حارث جونیئر ہے، اسے کیا پریکٹس کرواؤں، جاکے اپنے کوچز سے کہہ دو لیکن انہوں نے انکار نہیں کیا جس کے لیے میں ان کا کافی شکر گزار ہوں۔حارث کے مطابق بابر اعظم کی بڑی بات یہ ہے کہ وہ جونیئرز سے بھی سیکھتے ہیں، وہ خود کو بڑا نہیں مانتے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments