سٹار بننے کیلئے کیا برداشت کرنا پڑا ؟ وویک اوبرائے نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

بالی ووڈ کے نامور اداکار وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں سٹار بننے کیلئے بڑے نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے شوبز انڈسٹری میں اپنی ان رکاوٹوں کا ذکر کیا ہے جس سے گزر کر وہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ ابتداءمیں انہیں کامیابی کیلئے بہت رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا اور کام نہ ملنے کی وجہ سے وہ شدید فرسٹریشن کا شکار رہے ہیں۔وویک اوبرائے کے مطابق انہیں اپنے پوٹینشل کے مطابق انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع نہیں ملا جس سے انہیں بہت زیادہ بے بسی کی کیفیت کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ مکمل طور پر بے بسی کی کیفیت سے بری شے کوئی نہیں ہے، آپ کو پتہ ہے کہ آپ کے بغیر کام چل رہا ہے لیکن آپ کے اختیار میں کچھ بھی نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ اداکار اپنی نئی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ میں نظر آئیں گے جسے روہت شیٹھی ڈائریکٹ کررہے ہیں اور اس میں سدھارتھ ملہوترا اور شلپا شیٹھی بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں