چین کی کئی روز سے لاپتہ معروف ماڈل آبے چوئی کی ٹانگیں ایک گاوں میں گھر کے فریج سے برآمد کر لی گئیں تاہم ان کا سر اور دیگر اعضا غائب ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی ماڈل کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا، ان کے جسمانی اعضا ہانگ کانگ کے گاؤں سے ملے، گھر سے مقتولہ کے کریڈٹ کارڈز، شناختی کارڈ ، گوشت کاٹنے کی مشین اور تیز دھار آلے بھی ملے ہیں۔
آبے چوئی کا سابق شوہر کے ساتھ مالی تنازع چل رہا تھا جس پر پولیس نے اس کو 2 بھائیوں اور باپ سمیت حراست میں لے لیا، 28 سالہ آبے چوئی 2 بیٹیوں کی ماں تھیں۔