عمران خان کو اٹک جیل میں کس حال میں رکھا گیا ہے ؟ ان کے وکیل نے پول کھول دیا

’سی کلاس جیل کی سہولیات‘ فراہم کی گئی ہیں۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ اپنی گفتگو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہوں نے صبح 8 بجے یا 9 بجے پاور آف اٹارنی پر دستخط کروانے کو کہا تھا لیکن ان کی درخواست کو مسترد کردیا گیا۔وکیل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عمران خان کی جانب سے مطلوبہ دستاویزات پر دستخط ہوتے ہی وہ توشہ خانہ فیصلے کے خلاف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔نعیم حیدر پنجوتھا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کا ’منصفانہ ٹرائل‘ نہیں کیا گیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیصلے کو چیلنج کرنے کے بعد ان کی 3 سال کی سزا کو معطل کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان سمیت دیگر وکلا کو سربراہ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں