شمالی افریقی ملک مراکش میں ایک بس کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث 24 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ مراکش کے وسطی صوبے ایزیلال میں پیش آیا جہاں منی بس مسافروں کو لیے ڈیمنیٹ قصبے میں لگنے والے ہفتہ وار بازار کی طرف جارہی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بازار کی جانب جانے والے موڑ پر بس الٹ گئی جس سے 24 مسافر ہلاک ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا اور زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments