کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں برقع پوش کی جانب سے خاتون پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم اس کا شوہر ہے، خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر غیرت کے نام پر حملے کا شاخسانہ لگتا ہے، جائے وقوعہ اور اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز حاصل کر لی گئی ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ واقعےکو مکان مالک اور کرائے دار کے جھگڑے کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments