پی ٹی آئی دبئی کے رہنما چودھری جاوید اقبال نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف موجودہ فیصلے کو عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ قراردیا اور مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف فیصلہ اپیل میں فورا کالعدم قرار دیا جائے، عدلیہ کی ساکھ اس فیصلے سے شدید متاثر ہوئی ہے ،قوم سیاسی قائد کے خلاف سازش ہرگز قبول نہیں کرے گی۔
