پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکار سمیع خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری دی کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ اداکار نے اپنے نومولود نے ننھے پیروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ “ماشااللہ، الحمداللہ، میں ہمارے آنکھوں کے تارے شاہ میر خان کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بےحد پُرجوش ہوں”۔سمیع خان نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام شاہ میر خان رکھا ہے جس کی پیدائش 2 اگست کو ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments