خاتون کے مبینہ قتل کے الزام میں بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کو گرفتار کرلیا گیا

 بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کو ریاست آسام میں خاتون کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ لیفٹیننٹ کرنل امریندر سنگھ والیا بھارتی فوج کی 4 کور میں تعلقات عامہ کا افسر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسے فوج کی مدد سے ایک خاتون کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 15 فروری کو کامروپ چنگساری کے علاقے سے 35 سالہ خاتون کی پلاسٹک میں لپٹی ہوئی لاش برآمد کی گئی تھی۔خاتون کی شناخت بندانا شری کے نام سے ہوئی جو ورناسی گئی تھی، وہ 14 فروری کو گوہاٹی میں لیفٹیننٹ کرنل امریندر سے ملاقات کیلئے آئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو اغوا کرکے قتل کیا گیا اور لاش ہائی وے پر پھینکی گئی، لاش کو گوہاٹی میڈیکل ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا گیا تھا۔پولیس حکام نے کہا کہ ہم نے فوجی افسر امریندر سنگھ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے اور ہم اس وقت مزید کچھ نہیں بتا سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں