غریب ضرور ہوں مگر اپنی بچی کا سودا نہیں کروں گی، والدہ رضوانہ

جج کی اہلیہ کے تشدد کا نشانہ بننے والی بچی رضوانہ کی والدہ نے کہاہے کہ میں غریب ضرور ہوں مگر اپنی بچی کا سودا نہیں کروں گی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں رضوانہ تشدد کیس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والدہ رضوانہ نے کہاکہ مجھے انصاف ملنا چاہئے کسی سے پیسے نہیں لوں گی،ان کا کہناتھا کہ میری بچی بھوکی پیاسی رہی، اسے کمروں میں بند رکھتے تھے۔وکیل رضوانہ نے کہاکہ رضوانہ کی والدہ کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑا مگر وہ کیس سے پیچھے نہیں ہٹی، ہم پر الزام لگایا گیا کہ ہم نے ہی رضوانہ پر تشدد کیا ہے،وکیل مدعی کا کہناتھا کہ تشدد کا آلہ برآمد کرنا ضروری ہے اس لئے ملزمہ کی گرفتاری ضروری تھی،ان کا کہناتھا کہ اس کیس میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے اور انصاف ہونا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں