سینئر اداکار بہروز سبزواری نے ماضی کا قصہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ” لیجنڈ اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے ساتھ تھیٹر کے دوران ان کی دھوتی گرگئی تھی، ناظرین ہنس رہے تھے اور وہ خود صدمے میں تھے۔”تفصیلات کے مطابق بہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے میزبان مومن ثاقب کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔پروگرام میں میزبان نے جب پوچھا کہ “کیا بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی والدہ بھی اپکی فین ہیں؟” جس پر اداکار نے جواب دیا کہ”جی بالکل”۔بہروز سبزواری نے بتایا کہ “ایک روز لندن کے شاپنگ سٹور میں ان کی سلمان خان کے چھوٹے بھائی اور ان کی والدہ سے اتفاقاً ملاقات ہوئی تھی، سہیل مجھ سے گرم جوشی سے ملے اور پھر ان کی والدہ سے ملاقات کی، انہوں نے مجھے دیکھ فوراً پہچان لیا اور بہت خوش ہوئیں، یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا، میں خود سلمان کا بہت بڑا ہوں”۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments